طالبان سے مذاکرات کامیاب اختتام کے قریب ہیں، زلمے خلیل زاد

امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آجائیں گے،بیان

دوحہ : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق زلمے خلیل زاد نے قطر روانگی سے قبل کہا کہ امریکا دوحہ میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکی خصوصی ایلچی نے کہا کہ امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نومبر 2020 میں امریکی انتخابات سے پہلے افغانستان سے 13 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔دوحہ مذاکرات کے نئے راونڈ میں امریکی انخلا کی ٹائم لائن طے کرنے کے بدلے تشدد میں کمی اور داعش یا القاعدہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے طالبان کے وعدے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 اگست 2019

Share On Whatsapp