اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا اعلان کر دیا گیا

, منظور جونیئر پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے چھ فل بیکس، 7 ہاف بیکس اور 19 فارورڈ ز کو کیمپ کا حصہ بنایا ہے

لاہور : اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا اعلان کر دیا گیا ،بھاری معاوضہ پریورپی لیگز کھیلنے والے عمر بھٹہ اور راشدمحمود کی بھی چھٹی کرا دی گئی ۔ منظور جونیئر پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے چھ فل بیکس، 7 ہاف بیکس اور 19 فارورڈ ز کو کیمپ کا حصہ بنایا ہے۔ منتخب کھلاڑیوں کو25 اگست کو کیمپ کمانڈنٹ خواجہ محمدجنید کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کیمپ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں مبشر علی ، ایم علیم بلال ، اسد عزیز ، رضوان علی ، سمین ، سہیل منظور، عماد شکیل بٹ ،ابوبکر محمود ، ایم اظفر یعقوب، فیصل قادر ، جنید منظور ، ایم توثیق ارشاد، سکندر مصطفی، شان ارشاد ، جنید کمال ، علی شان ،حماد انجم ، رانا وحید ، عتیق ارشد ، علی عزیز ، ایم عاطف مشتاق ، تنظیم الحسن ، ارسلان بھٹی ،خضر اختر،رانا سہیل ریاض ، ایم عدیل، سمیع اللہ ، معین شکیل سلیمان، عدیل خان اور اشعر طارق شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 اگست 2019

Share On Whatsapp