بیلجیئم بھی 2023ء ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل

زیورخ ۔ : بیلجیئم بھی2023ء میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔ بیلجیئم میگا ٹورنامنٹ کی دوڑ میں شامل ہونے والا دسواں ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل ارجنٹائن، آسٹریلیا، بولیویا، برازیل، کولمبیا، جاپان، کوریا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بھی میزبانی حاصل کرنے کیلئے بڈز جمع کرا چکے ہیں۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے ممالک کی دلچسپی ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے اور ابھی مزید ممالک کی طرف سے درخواستیں ملنے کی توقع ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 اگست 2019

Share On Whatsapp