سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیس میں 200فیصد اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور : سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیس میں 200فیصد اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیس 200فیصد تک بڑھادی ہے۔سٹی سکین 25سو ،او پی ڈی 50،ایکسرے 60 اور الٹرا سا نڈ کا ریٹ 150روپے مقرر کردیا ہے۔ہر شہری کو مفت ٹیسٹ کیلئے بیان حلفی لازمی جمع کرانے کی شرط افسوسناک ہے۔
شہریوں کو مفت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔غریب شہریوں سے حکومت ہر چیز پر ٹیکس وصول کررہی ہے،ان ٹیکسوں کے عوض عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ہسپتالوں کے ٹیسٹوں کی فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 اگست 2019

Share On Whatsapp