مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر متنازعہ بیان دینے والے پاکستانی یوٹیوبر کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

عرفان جونیجو نے عوام کی شدید تقید کے باوجود کشمیر کے معاملے پر ویڈیو بنانے اور معافی مانگنے سے انکار

کراچی : پاکستانی یوٹیوبر عرفان جونیجو کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر متنازعہ بیان سامنے آنے پر صارفین نے انہیں اڑے ہاتھوں لیا تھا اور اب ان کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے عوام کی شدید تقید کے باوجود کشمیر کے معاملے پر ویڈیو بنانے سے انکار کر دیا ہےاور انہوں نے اپنے بیان پر معافی بھی نہیں مانگی ہے۔ 
 
عرفان جونیجو نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی سیاسی اور مذہبی معاملے پر ویڈیو نہیں بنائی کیونکہ ایک بار ایسا کرنے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے مسلمانوں کا موازنہ کوئٹہ کے شہداء اور لاپتا افراد سے کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی پر ویڈیو نہیں بناؤں گا۔ عرفان جونیجو نے کہا کہ لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں اور وہ لوگ بھی میرے خلاف بات کر رہے ہیں جنکا ایک اثر ہے اور مجھے پیغامات بھئجے جا رہے ہیں کہ میں کشمیر پہ ویڈیو بناؤں لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔
خیال رہے کہ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’اگر آپ چاہیں تو آپ مجھے ان فالو کر سکتے ہیں لیکن میں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں ویڈیو نہیں بناؤں گا۔ اس لئے نہیں کہ میں ظالموں کی حمایت کرتا ہوں یا میں ہندوستانی فالورز کو کھونے سے ڈرتا ہوں لیکن اس لئے کہ جب میں کوئٹہ کے ہزارہ کے لوگوں کی لاشوں کے ساتھ احتجاج کر رہا تھا تو میں نے ویڈیو بھی نہیں بنائی‘‘۔
جس پر ان پہ شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئےایسے بیان پر معافی منگنے کا بھی مطالبہ کیا ےھا۔ مشہور ٹی وی میزبان وقار ذکاء نے اپنے ویڈیو پیغام میں عرفان جونیجو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا نہیں لکھنا چاہیے تھا، اگر وہ کوئی ویڈیو نہیں بنانا چاہتے تھے تو نہ بناتے لیکن اس بات کی تشہیر کرنے کی ضرورت نہیں تھی کہ وی ویڈیو نہیں بنا رہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 18 اگست 2019

Share On Whatsapp