سمندر میں پانی کے نیچے دشمن کی آب دوز کا سراغ لگانے والے نیوی افسران کو ملٹری اعزازات دینے کی منظوری دے دی گئی

پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی آب دوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارۂ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی

اسلام آباد : سمندر میں پانی کے نیچے دشمن کی آب دوز کا سراغ لگانے والے نیوی افسران کو ملٹری اعزازات دینے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی آب دوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارۂ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دشمن کی آب دوز کا سراغ لگانے والے نیوی افسران کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری دی گئی ہے۔
اس حوالے سے پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدرِ پاکستان نے دشمن کی آب دوز کا سراغ لگانے والے آفیسرز لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار کو ستارۂ بسالت اور لیفٹیننٹ کمانڈر خرم داؤد کو تمغۂ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی آب دوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارۂ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دھرتی کے ان بیٹوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کی جدید آب دوز کا سراغ لگایا تھا- خیال رہے کہ 14اگست پہ بھارتی جنگی طیارے مار گرانے والے ونگ کمانڈر محمد نعمان علی کو ستارہ جرات اور اسکواڈرن لیڈرحسن محمود صدیقی کوتمغہ جرات سے بھی نوازا گیا ہے۔ یوم آزادی پر صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے تینوں مسلح افواج کے ہیروز کو اعزازات سے نوازا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابقپاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے تینوں مسلح افواج کے ہیروز کو اعزازات سے نوازا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 18 اگست 2019

Share On Whatsapp