Hasan Ali Ready For Wedding

فاسٹ باﺅلر حسن علی نے اپنے نکاح کی تیاریاں کرلیں

پیسر نے لاہور کے سیلون سے کٹنگ کرائی اوربیوٹی سیلون سے فیشل بھی کرایا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے اپنے نکاح کی تیاریاں کرلی ہیں۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حسن علی نے لاہور کے سیلون سے کٹنگ کرائی اوربیوٹی سیلون سے فیشل بھی کرایا۔واضح رہے کہ حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پاکستانی لباس پہنوں گا اور اس کے بعد ہم پاکستان میں ہی رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ نکاح دبئی جبکہ رخصتی اور ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر کو انہوں نے جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیملیز کا دباﺅہے اس لیے لڑکی کی تصویر سامنے نہیں لاسکتا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن علی ایک بھارتی لڑکی سے 20 اگست کو شادی کررہے ہیں۔صحافی کے مطابق لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 18 اگست 2019

Share On Whatsapp