Amir Set To Play Final Red-ball Game Of Career

محمد عامر اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ ایسیکس کی جانب سے کھیلیں گے

پیسر آج کینٹ کے خلاف ایکشن میں ہوں گے

لندن : انگلش کاﺅنٹی ایسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس میچ لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کا آخری فرسٹ کلاس میچ ہوگا۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر، ایسیکس کاﺅنٹی کی جانب سے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔ ایسیکس کاﺅنٹی نے تصدیق کی کہ محمد عامر نے اپنے معاہدے میں توسیع کردی ہے۔ وہ بلاسٹ ٹی ٹونٹی کے علاوہ آج کینٹ کے خلاف فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلیں گے ۔
27 سالہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور مستقبل میں وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔ محمد عامر کو دنیا کا بہترین اور با صلاحیت فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ قراردیا گیا تھا، انہوں نے 66 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی اور 254 وکٹیں حاصل کیں ،جنوری میں جنوبی افریقا کےخلاف ٹیسٹ انکا آخری فرسٹ کلاس میچ ثابت ہوا۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں جو کھلاڑی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ان میں سب سے اہم نام فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا ہے۔
گذشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں وہ ’اے‘ کیٹیگری میں شامل تھے لیکن اب انہیں ’سی‘ کیٹیگری دی گئی ہے،اسکی وجہ یہ ہے کہ محمد عامر نے پچھلے دنوں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے خود کو لمیٹڈ اوورز کرکٹ تک محدود کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ محمد عامر نے جولائی 2009 ءمیں سری لنکا کےخلاف گال ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اپنے کیریئر کو طول دینے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ رہے ہیں اور وائٹ بال کرکٹ میں قسمت آزما رہے ہیں جہاں پیسہ بھی زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 18 اگست 2019

Share On Whatsapp