Vets Remove 32 Rubber Ducks From Hungry Bulldog's Stomach

جانوروں کی ڈاکٹر نے بھوکے بُلڈاگ کے پیٹ سے ربڑ کی 32 بطخیں نکال لی

تھائی لینڈ کے ایک جانوروں کے ہسپتال میں ڈاکٹروں نے سرجری سے ایک بھوکے بُلڈاگ  کے پیٹ سے ربڑ کی 32 بطخیں نکال لی ہیں۔
اس کتے کی مالکن نونگ آوم کا کہنا ہے کہ  ان کا امریکی بُلڈاگ ڈیول ربڑ کی بطخوں کے ڈبے میں گھس گیا۔ اس ڈبے میں ربڑ کی 50  بطخیں تھیں، جنہیں  نونگ نے اپنے تالاب میں ڈالنے کے لیے منگوایا تھا۔ڈیول نے جب ربڑ کی 5 بطخیں پھینکیں تو  نونگ اسے لے کر ہسپتال کی طرف دوڑی کیونکہ باقی بطخیں غائب تھی، جن کے بارے میں نونگ کا خیال تھا کہ انہیں  ڈیول کھا گیا ہے۔


ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے سے زیادہ کی سرجری کے بعد ڈیول کے پیٹ سے ربڑ کی 32 بطخیں نکال لیں۔سرجری کے بعد ڈیول کی صحت بہتر ہو رہی ہے، اسے نونگ سے بھی ملوا دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 17 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں