Steve Smith Hit By Archer Bouncer

ایشز : جوفرا آرچر کا خطرناک باﺅنسر، سٹیو سمتھ زخمی

سمتھ درد کی شدت سے پوویلین لوٹے گئے،بعد ازاں92رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے

لندن : انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کے خطرناک باﺅنسر سے کیوی بلے باز سٹیو سمتھ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے، میچ کے چوتھے روز دوران کیوی بلے باز سٹیو سمتھ 80 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ انہیں جوفرا آرچر نے خطرناک باﺅنسر مارا۔
سمتھ گردن پر گیند لگتے ہی پچ پر گر گئے اور درد کی شدت کی وجہ سے ڈاکٹرز کی ہدایت پر پویلین روانہ ہوگئے،
ڈریسنگ روم سے تھوڑی دیر بعد کیوی بلے باز ایک بار پھر کریز پر آئے مگر وہ زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 92 رنز کھیل کر آﺅٹ ہوگئے۔
ایشز سیریز کے دوسرے انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز سکور کیے ہیں جس کے جواب میں کینگروز کے 8 کھلاڑی آﺅٹ ہوگئے۔ سٹیو سمتھ نے ایشز 2019 ءکے دو میچز میں تین اننگز کے دوران 126 کی اوسط سے 378 رنز بنائے۔                                                        
 

تاریخ اشاعت : ہفتہ 17 اگست 2019

Share On Whatsapp