ذوالقرنین حیدرکی 25سال بعد گوجرانوالہ میں پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈرامے میں پرفارمنس

طویل عرصے کے بعد گوجرانوالہ میں پرفارمنس اور پرستاروں کی پذیرائی پرذوالقرنین حیدر کی آنکھوں میںآنسو آ گئے

لاہور : سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر25سال کے طویل عرصے کے بعد گوجرانوالہ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ چل میرے پُت‘‘میں پرفارم کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ٹی وی کی مصروفیات سے فراغت کے بعدان دنوں گوجرانوالہ میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ چل میرے پُت‘‘ میں پرفارم کررہے ہیں ۔طویل عرصے کے بعد گوجرانوالہ میں پرفارمنس اور پرستاروں کی پذیرائی پرذوالقرنین حیدر کی آنکھوں سے خوشی سے آنسو چھلک پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پرستار میرے اثاثہ ہیں اور مجھے اتنے سالوں بعد آمد پر یہاں جتنا پیار ملا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ذوالقرنین حیدر نے آخری مرتبہ 1994ء میں گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 17 اگست 2019

Share On Whatsapp