محنت سے کامیابی حاصل کرنے کا سفر طویل ضرور مگرپائیدار ہوتا ہے ‘ نعمان اعجاز

کبھی شارٹ کٹ کاسوچا ہے اور نہ کبھی کسی کو اس کا مشورہ دیا ہے ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

لاہور : سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں سنجیدگی کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی ،کبھی شارٹ کٹ کا سوچا ہے اور نہ ہی کبھی کسی کو اس کا مشورہ دیا ہے بلکہ خود بھی صحیح راستے پر چلتا ہوں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں بے شمار کردار نبھائے ہیں اوررب کی ذات کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرے پرستاروں نے مجھے ہر کردار میں پسند کیا ہے ۔
میں اپنے کام کو انتہائی سنجیدگی سے کرتا ہوں کیونکہ اس کے بغیر کسی طور پر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے ۔ نعمان اعجاز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ویسے تو بہت سے یادگار کردار نبھائے ہیں لیکن آج بھی دل میں خواہش ہوتی ہے کوئی لازوال کردار مل جائے جس کی نسبت میرے پرستارمجھے مدتوں یاد رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ محنت سے کامیابی حاصل کرنے کا سفر طویل ضرور ہوتا ہے مگر یہ پائیدار ہوتا ہے اور اس میں ہی انسان کی عزت ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 17 اگست 2019

Share On Whatsapp