’’سپر اسٹار‘‘ نے 4 روز میں 11 کروڑ سے زائد کمالیے

فلم پاکستان سمیت بیرون ملک مقیم شائقین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی

کراچی : اداکارہ ماہرہ خان اوربلال اشرف کی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ نے ریلیز کے 4 دنوں میں دنیا بھر سے 11 کروڑ سے زائد کمالیے۔ہدایت کار احتشام الدین کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ’’سپر اسٹار‘‘ پاکستان سمیت بیرون ملک مقیم شائقین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فلم نے پاکستان میں 6 کروڑ 3 لاکھ اور بیرون ممالک 5 کروڑ ایک لاکھ کا بزنس کیا ہے اس طرح ’’سپراسٹار‘‘ دنیا بھر سے مجموعی طور پر 11 کروڑ 4 لاکھ کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
’’سپراسٹار‘‘میں اداکارہ ماہرہ خان اوربلال اشرف نے مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ سینئر اداکار جاوید شیخ اورندیم بیگ نے بھی فلم میں اہم کرداراداکیے ہیں۔فلم میں ایک فنکار کی جدوجہد کی کہانی دکھائی گئی ہے اور یہ کردار ماہرہ خان نیبخوبی اداکیا ہے۔ فلم میں ماہرہ نے نہ صرف بہترین اداکاری کی ہے بلکہ بے حد خوبصورت بھی نظر آئی ہیں۔ جب کہ فلم کے گانے ریلیز سے قبل ہی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 17 اگست 2019

Share On Whatsapp