وزیر صحت بلوچستان کی ہدایت پر کچلاک بم دھماکے کی وجہ سے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ : صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری کی ہدایت پر کچلاک بم دھماکے کی وجہ سے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔سنڈیمن صوبائی ہسپتا ل کوئٹہ کے شعبہ حادثات میں کچلاک بم دھماکے کے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اختر نے شعبہ حادثات میں تمام امور کی نگرانی سر انجام دی ایم۔او جنرل ڈاکٹرزبیر او ر ان کی ٹیم نے دھماکے کے تمام زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی۔ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد دھماکے کے زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ٹراما سینٹر میں ڈائریکٹر و ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر سلیم ابڑو تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 اگست 2019

Share On Whatsapp