سکھوں نے بھی یومِ آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منایا

سکھوں نے پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگا دیے, ویڈیو بھی وائرل ہو گئی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
: پاکستان کا 72واں یوم آزادی پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طور پہ منایا گیا۔ پورے ملک میں یومِ آزادی اور یکجہتی کشمیر کی تقریبات اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔ اس موقعہ پر ننکانہ صاحب میں سکھوں نے بھی یومِ آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منایا۔ سکھوں نے پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگا دیے جس سے سب لوگوں کے جذبات گرما گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں آباد اقلیتوں نے بھی بھرپور انداز سے آج یوم آزادی مناکر وطن عزیز سے اپنا پیار،محبت اور اس وطن کے لیے قربانیوں کا اعادہ کرکے بھارت کو پریشان کردیا ہے. اطلاعات کے مطابق آج ملک بھر میں سکھوں کی طرف سے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں بھی یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات ہوئیں. سکھ کمیونٹی کی طرف سے سب سے بڑی تقریب ننکانہ صاحب میں منعقد کی گئی۔
ننکانہ صاحب میں ہونے والی یوم پاکستان کی اس تقریب میں سکھ کمیوٹنی کے تمام افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکھ بچوں، جوانوں اور بوڑھوں نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے بنے ہوئے لباس پہن کر ملک پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا ہے. سکھ جوان پاکستان کے ملی ترانے پڑھ پڑھ کر اجتماع کے دلوں گرماتے بھی رہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سکھوں نے بھارت کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دیں گے اور بری نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے.

اس تقریب میں پاک فوج کے افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور فوجی افسران نے سکھ کمیونٹی کے بچوں کو مٹھائی بھی کھلائی۔


تاریخ اشاعت : بدھ 14 اگست 2019

Share On Whatsapp