ہم کشمیر کو آزاد کروانے کے لیے آرہے ہیں

یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے رہائشی بچوں کا میجر جنرل آصف غفور کے نام پیغام


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : : آج پاکستان بھر میں 73 واں یوم آزادی منانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کا دن بھی منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر جہاں پاکستانی جشن منا رہے ہیں وہیں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی گئیں اور بھارت کے اس اقدام کی ایک مرتبہ پھر سے سختی سے مذمت بھی کی گئی۔ جشن آزادی کے موقع پر ہر بچے کی زبان پر پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے ہیں۔
لیکن صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین بچوں نے مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کو پیغام دے دیا۔ اُردو پوائنٹ کے نمائندہ فرخ شہباز وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کم سن بچے نے بتایا کہ میرا نام محمد علی معین ہے، میں کشمیر کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہم آپ کو آزاد کروا لیں گے۔ علی معین کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ہاتھ میں بندوق اس لیے پکڑ رکھی ہے تاکہ دشمن کو پتہ چلے کہ ہر بچہ فوجی ہے۔ علی معین نے کہا کہ میں بڑا ہو کر بھی فوجی ہی بنوں گا کیونکہ کشمیر کے جو حالات ہیں، ہمیں کشمیر کو آزاد کروانا ہے۔ علی معین نے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کو ''چاچو'' کے رشتے سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاچو آصف کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ السلام علیکم ! چاچو آصف آپ کو جشن آزادی اور عید مبارک ہو۔
آپ جب بھی لاہور آئیں ہم سے ضرور ملیں۔ اس کم سن بچے سمیت تین بچوں نے میدان جنگ میں موجود فوجی اہلکار کی طرح کا لباس زیب تن کر رکھا تھا اور اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ سب کشمیر کے لیے کیا ہے۔ اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں ان بچوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

تاریخ اشاعت : بدھ 14 اگست 2019

Share On Whatsapp