پریانکا چوپڑا کی منافقت; ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا عزاز واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

پاکستانی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) ہینریٹا ایچ فوری کے نام کُھلا خط لکھ دیا

کراچی : : پریانکا چوپڑا نے یونیسیف میں امن کی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کے حق میں ٹویٹ کر کے جو منافقت دکھائی اس پرپاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) ہینریٹا ایچ فوری کے نام کُھلا خط لکھ دیا۔ انہوں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ پریانکا چوپڑا کو فوری طور پر امن کی سفیر کے عہدے کے ہٹایا جائے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا نہ گرفتار ہوجائیں کہ انہیں اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔
انہوں نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟ پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا، پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ نے یونیسیف کی بنیادی اقدار کو ٹھیس پہنچا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ۔
یاد رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں ایک پاکستانی نژاد لڑکی نے بالی وڈ فلمسٹار پریانکا چوپڑا کو منافق قرار دے دیا۔ تقریب کے دوران پاکستانی نژاد عائشہ ملک نامی نے پریانکا چوپڑا کی ماضی کی پاکستان سے جنگ کے خلاف ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بہت ہی کم ہوا کہ ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو کیوں کہ ایک پڑوسی پاکستانی ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ آپ ایک منافق ہیں۔
آپ نے ٹویٹر پیغام جاری کیا اور اس میں اپنی آرمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
عائشہ ملک نے پریانکا چوپڑا سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ آپ یونیسیف کی سفیر برائے امن ہیں اور پھر بھی آپ پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کے خلاف اُکسا رہی ہیں۔ لیکن ہوا کچھ یوں کہ عائشہ ملک کے اتنا کہنے پرہی تقریب کی منتظمین اور سکیورٹی نے عائشہ ملک سے مائیک واپس لیا اور انہیں اپنی بات پوری کرنے کا موقع نہیں دیا گیا جس کے بعد سے ہی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پریانکا چوپڑا کے خلاف تنقید بھرے ٹویٹس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 اگست 2019

Share On Whatsapp