لپ اسٹک چیک کرنے کے معاملے پر شاپنگ مال میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار

پولیس نے تشدد کرنے والی خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : : لاہور کے ایک شاپنگ مال میں لپ اسٹک چیک کرنے کے معاملے پر ہوئی تلخ کلامی کے نتیجے میں سیلز گرل کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا کے نجی مال میں خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر سیلز کاؤنٹر پر کھڑی ہونے والی لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے تشدد کرنے والی خاتون کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے شاپنگ مال کی انتظامیہ اور متاثرہ لڑکی سے رابطہ کر کے واقعے کا مقدمہ فیکٹری ایریا تھانے میں درج کیا۔ جس کے بعد شاپنگ مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی اور خاتون کی شناخت کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت صدف کے نام سے ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ میری لپ اسٹک چیک کرنے پر سیلز گرل سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مجھے غصہ آ گیا تھا۔ ملزمہ کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ خاتون نے سیلز گرل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور اُسے بچانے کے لیے آنے والوں پر بھی تشدد کیا۔
ملزمہ صدف نے پیپر کٹر سےسکیورٹی سپروائزر پر بھی حملہ کیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سکیورٹی سپروائزر بھی خاتون کے حملے میں زخمی ہوئے اور اُن کی انگلی پر چوٹ آئی۔ شاپنگ مال میں ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون کے ساتھ اس کا شوہر حمزہ بھی شامل تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 اگست 2019

Share On Whatsapp