MCC To Consider Touring Pakistan In Future

ایم سی سی نے پاکستان کو تسلی کا نیا”لالی پاپ“ تھما دیا گیا

حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے رہیں گے جسکی بنیاد پر ایم سی سی کے پاکستان ٹور پر غور کیا جائےگا:اعلامیہ

لندن : ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے بعد پاکستان کو تسلی کا نیا لالی پاپ تھما دیا گیا،ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی جانب سے ملک کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ کے بعد انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان جانے پر محض حمایت کا اظہارکرنے پر اکتفا کیا گیا،اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے اراکین حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے رہیں گے جسکی بنیاد پر ایم سی سی کے پاکستان ٹور پر غور کیا جائےگا۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو ساہنی کے علاوہ لارڈز میں منعقدہ اجلاس کے دوران ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مائیک گیٹنگ ،ایم سی سی کے ہیڈ آف کرکٹ جان سٹیفنسن ،شین وارن،کمارسنگاکارا اور دیگر اراکین کی موجودگی میں منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی وسیم خان نے پاکستان کے موجودہ سیاسی اور سکیورٹی حالات پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی جس کے بعد کمیٹی کے اراکین نے ان وجوہات پر غور کیا کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان جانے سے کیوں گریزاں ہیں اور سکیورٹی کے جائزے کو اولین شرط قرار دیا گیا اور اگرچہ کمیٹی کے اراکین نے انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کیا لیکن صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا گیا کہ مستقبل میں بھی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور اس کی بنیاد پر ایم سی سی کی ٹیم کے دورہ پاکستان پر غور کریں گے جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ پاکستان کو تسلی کا ایک اور لالی پاپ تھما دیا گیا ہے اور مستقبل قریب میں اعلیٰ اداروں کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوئی واضح پیشرفت ممکن نہیں ہے۔
 

تاریخ اشاعت : بدھ 14 اگست 2019

Share On Whatsapp