After Travelling 2,400km To Surprise His Girlfriend, This Poor Man Catches Her Cheating

اپنی دوست کو سالگرہ پر حیران کرنے کے لیے 2400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے آنے والے شخص پر قیامت ٹوٹ پڑی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو اور ٹوئٹر پر ایک پوسٹ بہت زیادہ وائرل ہے۔ اس پوسٹ میں  دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص   اپنی دوست کو حیران کرنے کے لیے اسے  بتائے بغیر  ملنے جاتا ہے۔ٹیڈی بیئر کا لباس پہنے  یہ شخص 2400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر  جب  اپنی دوست کے سامنے پہنچتا ہے تو خود اس پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔یہ شخص جب اپنی دوست کو کسی اور کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے  دیکھتا  ہے تو شدید دکھ میں اپنے سر سے ٹیڈی بیئر کا ماسک اتار دیتا ہے اور وہاں سے جانے لگتا ہے۔
اس شخص کی دوست جب  اسے دیکھتی ہے تو  فوراً ہی اپنے ساتھ موجود شخص کا ہاتھ جھٹک کر اس کی طرف بھاگتی ہے لیکن  وہ شخص بھی اپنی دوست کا ہاتھ جھٹک دیتا ہے تاہم  وہ زبردستی اپنے دوست کو روکنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔
اس ناخوشگوار صورتحال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین بھی اس دکھی شخص کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس واقعہ کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 11 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں