بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر شہریوں کی سوشل میڈیا پر حکومت سندھ اور شہری حکومت پر تنقید

کراچی ۔ : شہر قائد میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد شہریوں نے سوشل میڈیا پر حکومت سندھ اور شہری حکومت پر شدید تنقید کا اظہار کیا۔ شہر قائد میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جبکہ شہر میں مختلف حادثات کے باعث 10 سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے ہے۔شہر کے مختلف علاقے کء گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہے۔
اس صورتحال میں شہریوں نے اپنے گھروں کے باہر جمع پانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی اور انتظامیہ کی غیر موجودگی پر شدید تنقید کی۔ جہاں شہریوں نے تالاب کا منظر پیش کرتے ہوئے سڑکوں کی تصاویر اپ لوڈ کی وہاں شہریوں نے پانی میں پھنسی گاڑیوں کی تصاویر بھی آپ لوڈ کئیں۔شہری قربانی کے لئے لائے گئے جانوروں کے لئے بھی پریشان دکھاء دئے۔ عوام نے سوشل میڈیا پر صوباء حکومت اور شہری حکومت سے مطالبات بھی کئے کہ جلد ازجلد بارش کی پانی کے نکاسی کو ممکن بنایا جائے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 11 اگست 2019

Share On Whatsapp