ویرات کوہلی نے جاوید میانداد کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

پورٹ آف سپین۔ : بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے، انہوں نے اتوار کو کالی آندھی کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں سابق پاکستانی بلے باز جاوید میانداد کا کالی آندھی کے خلاف زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز بنانے کا 30 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، میانداد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 64 میچز کھیل کر 1930 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے حریف ٹیم کے خلاف 35 میچز کھیل کر میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 11 اگست 2019

Share On Whatsapp