اوورچارجنگ پر بس مالکان کو 24ہزار روپے جرمانہ

ملتان ۔11 اگست : ضلعی انتظامیہ ملتان نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف آپریشن کی۔ سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری نے خود کارروائی میں حصہ لیا۔آپریشن کے دوران جنرل بس اسٹینڈ پر متعدد بسوں کو چیک کیا۔ کامران بخاری نے بسوں کے اندر مسافروں سے وصول کئے گئے کرایہ بارے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پرزائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کو 24 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 11 اگست 2019

Share On Whatsapp