مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بھارتی اقدام سے عید الاضحی کی تیاریاں متاثر

علاقے میں ہرطرف خوف ودہشت، اضطراب اور بے بسی کا ماحوم ہے‘ بی بی سی اردو سروس

لندن۔ : بی بی سی اردو سروس نے کہا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور سخت پابندیوں کی وجہ سے عیدالاضحی کی تیاریاں بھی متاثر ہوئی ہیں اور اس مرتبہ بہت کم کشمیریوں نے قربانی کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی بی سی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو رپورٹ میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اس وقت ہر طرف خوف و دہشت، اضطراف اور بے بسی کا ماحول ہے اورعید کے حوالے سے روایتی جوش و خروش نظر نہیں آرہا۔
مویشی منڈیوں میں مایوسی کا ماحول ہے اور جانور بھیجنے والے خریداروں کا انتظار کر رہے ہیں ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سرینگر کی ایک بڑی مویشی منڈی جہاں پہلے ہزاروں مویشی موجود ہو تے تھے اس بار وہاں پانچ چھ سو جانور ہی دستیاب ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس با ر پچاس فیصد سے بھی کم جانور فروخت ہوئے ہیں ۔ منڈیوں میں پہلے بہت بھیڑ بھاڑ ہوتی تھی لیکن اب ہر طرف ہو کا عالم ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 11 اگست 2019

Share On Whatsapp