متعلقہ راستوں کو ڈھونڈنا اب بالکل مشکل نہیں، حجاج کرام کی سہولت کیلئے سیراب حج میپ نامی ایپ تیار کر لی گئی

لاہور : ارکان اسلام کی بات کی جائے تو حج پانچواں رکن ہے۔۔دنیائے اسلام سے ہر سال تیس لاکھ حجاج کرام فریضے کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین کا رخ کرتے ہیں۔۔ پاکستان سے اس سال کم و بیش تین لاکھ افراد حج جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔۔ اس ضمن میں دیکھا جائے تو سعودی عرب جانے والے افراد کو پیش آنے والی سب سے بڑی مشکل متعلقہ راستوں کا نہ ملنا ہے۔
۔کہ جن پر چلتے ہوئے وہ اپنے مکتب یا دیگر مقامات وزیارات کی طرف جا سکیں۔۔سیراب ٹیکنالوجیز نے اس معاملے کو مد نظر رکھتے ہوئے سیراب حج میپ بنانے کا بیڑہ اٹھایا اور یہ بات بتانے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم اس ایپلیکیشن کے ذریعے فرزندان اسلام کی رہنمائی میں معاونت کر سکیں گے۔۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ایپلیکیشن کے فوائد کیا کیا ہیں اور اس کا استعمال کیسے ممکن بنایا جائے۔
۔سب سے پہلے فوائد کی بات کرتے ہیں۔۔ حجاج کرام اپنے مکتب،کیمپس اور متعلقہ یا مطلوبہ مقام کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی لوکیشن کو سوشل میڈیا یا دیگر روابط کے ساتھ شئیر کرسکتے ہیں۔۔ اپنی آسانی کے لیے مختلف مقامات مقدسہ،زیارات،ہوٹلز اور دیگر جگہوں کو بُک مارک کر سکتے ہیں تاکہ بوقت ضرورت بغیر انٹرنیٹ بھی فائدہ اٹھایا جا سکے۔۔لیکن اگر قدم بہ قدم رہنمائی درکار ہو تو اس کے لیےانٹرنیٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔یاد رہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت حکام کی جانب سے فراہم کی جا چکی ہے تاکہ زائرین کو کسی موقع پر پریشانی کا سامنا نہ ہو۔۔ حجاج کرام کو سب سے بڑا خوف ساتھیوں یا گروپ سے الگ ہو جانے کا ہوتا تھا۔۔اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے جیو لوکیشن کا آپشن بھی متعارف کروایا گیا ہے تاکہ قافلے سے بچھڑے افراد اپنے ساتھیوں کو اپنے موجودہ مقام یا جگہ کے بارے میں بتاتے ہوئے یا انکی لوکیشن کو استعمال کرتے ہوئے ان تک پہنچا جا سکے۔
۔ سعودی سکاؤٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بھی حجاج کرام کی سہولت کے لیے ایک نقشہ ترتیب دیا گیا ہے جس کی مدد سے آپ سارے حج کا پلان،روڑز کی معلومات ،پیدل چلنے والوں کی رہنمائی،فرسٹ ایڈ سنٹر،ہسپتال،پارکنگ اور مطلوبہ سہولیات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ سیراب حج میپ نے وقت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نقشے کو ڈیجیٹل میپ میں ڈھال دیا ہے تاکہ حجاج کرام ایک کلک پر مطلوبہ معلومات حاصل کرسکیں۔
ایپلیکیش کے ذریعے سیٹلائیٹ امیج دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ایپلیکیشن کے فوائد میں یہ بات نمایاں ہے کہ topo map کو استعمال کرتے ہوئے آپ مطلوبہ مقام کے زمینی خدوخال کے بارے میں جان سکتے ہیں یعنی آیا کہ وہاں پر پہاڑ ہیں،پتھریلا راستہ ہے۔صحرائی علاقہ ہے یا میدانی علاقہ ہے تاکہ حجاج کرام اسی مناسبت سے اپنی تیاری کرسکیں۔تاکہ انہیں راستے میں یا منزل تک پہنچنے کے لیے کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
۔ اس ایپلیکشن کے ذریعے سے آپ حرمین شریفین کے تمام راستوں کو دیکھ سکتے ہیں کہ کہاں پر سیڑھیاں ہیں۔۔کونسا راستہ آپ کو نزدیک پڑے گا۔۔کس راستے سے صفا و مروہ جانا ہے اور کون سا رستہ آپکو مطلوبہ مقام تک جلد پہنچائے گا۔۔گراؤنڈ فلور کی تمام ترتیب الگ ہے اس لیے ایپلیکیشن میں بھی گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کے تمام راستوں اور جگہوں کی تفصیل الگ الگ بتائی گئی ہے۔
۔ رش کی وجہ سے بعض دفعہ آپکو معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کس مقام پر ہیں یعنی مزدلفہ کی حدود میں،منی میں یا عرفات میں،اس کنفیوزن کو دور کرنے کے لیے باؤنڈریز کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے تاکہ فریضہ حج مکمل دینی جوش و جذبے اور احکام سے ادا کیا جا سکے۔ یاد رہے اس ایپلیکشن سے نہ صرف پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ پوری دنیا سے آنے والے مسلمان بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایپ حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp