آرمی چیف کی فوج کے شہدائ کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید لیفٹیننٹ جنرل راشد کریم، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اورشہید سپاہی غلام رضا کے لواحقین سے ملاقاتیں اوراظہار ہمدردی،شہدائ کے لواحقین کا احسان کبھی نہیں اتارسکتے،ان کی فلاح کا کام ذمہ داری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ شہدائ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے، آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ جنرل راشد کریم، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اورشہید سپاہی غلام رضا کے لواحقین سے ملاقات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ جنرل راشد کریم، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اورشہید سپاہی غلام رضا کے گھر گئے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہدائ کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور اظہار تعزیت کیا۔ آرمی چیف نے شہیدوں کی قربانی کوسراہا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا بڑی قربانی ہے۔ شہدائ کے لواحقین کا احسان کبھی نہیں اتارسکتے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ شہدائ کے لواحقین سے رابطے میں رہنا اوراٴْن کی فلاح کے لیے کام کرنا ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp