وطن عزیز کے دفاع اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا سب سے بڑی قربانی ہے،

, سربراہ پاک فوج , آرمی چیف کاشہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم اور شہید سپاہی غلام رضا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت , شہدا قوم کے ہیرو ہیں اور ہم اپنے ہیروز کو ہمیشہ یا د رکھتے ہیں، ہیروزکو یاد رکھنا مسلح افواج اور قوم دونوں کے دلوں کو گرمانے کا ذریعہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا سب سے بڑی قربانی ہے، شہدا قوم کے ہیرو ہیں اور ہم اپنے ہیروز کو ہمیشہ یا د رکھتے ہیں، ہیروزکو یاد رکھنا مسلح افواج اور قوم دونوں کے دلوں کو گرمانے کا ذریعہ ہے۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، شہید لیفٹیننٹ وسیم حیات اور سپاہی غلام رضا کے لواحقین سے ان کی رہائش گاہوں پر ملاقات کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔آرمی چیف نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا سب سے بڑی قربانی ہے، شہدا قوم کے ہیرو ہیں اور ہم اپنے ہیروز کو ہمیشہ یا د رکھتے ہیں، ہیروزکو یاد رکھنا مسلح افواج اور قوم دونوں کے دلوں کو گرمانے کا ذریعہ ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کا احسان کبھی نہیں اتار سکتے، اپنے شہدا کے لواحقین کو ان کی قربانیوں کے لیے جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے، اپنے قوم اور آرمی کے ہیروز کو یا د کرنا لواحقین کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp