حمزہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس

, مزید دو ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق نیب کے وعدہ معا ف گواہ بن گئے

لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج منی لانڈرنگ کیس کے مزید دو ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق نیب کے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔ مذکورہ دونوں ملزمان کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہوں کی تعداد تین ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل مشتاق چینی بھی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب نے وعدہ معاف گواہ بننے والے آفتاب محمود۔ شاہد رفیق کو دو روز قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملوایا تھا جس پر چیئرمین نیب نے دونوں ملزمان کی وعدہ معاف گواہ بننے کی منظوری دی۔ نیب نے آفتاب محمود اور شاہد رفیق کے بطور وعدہ معاف گواہ کا 164 کا بیان مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں قلم بند کروا دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp