وزیر ریلوے کا ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے عید کا تحفہ

, کراچی سے سکھر تک چلنے والی سندھ ایکسپریس کے روٹ میں ملتان تک توسیع کر دی گئی , ج* بوگیوں کے ساتھ سندھ ایکسپریس ملتان سے کراچی کے لئے روانہ کر دی گئی

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے عید کا تحفہ،کراچی سے سکھر تک چلنے والی سندھ ایکسپریس کے روٹ میں ملتان تک توسیع کر دی گئی،9 بوگیوں کے ساتھ سندھ ایکسپریس ملتان سے کراچی کے لئے روانہ کر دی گئی،کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی ایس ریلوے ملتان نے ملتان کینٹ اسٹیشن سے ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا،تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کی جانب سے ریلوے میں نئی ٹرینوں کا اضافہ کرنے کی پالیسی جاری ہے اسی حوالے سے ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے کراچی سے سکھر تک چلنے والی سندھ ایکسپریس کے روٹ میں توسیع کرتے ہوئے اسے اب ملتان سے کراچی تک چلایا جائے گا،اس حوالے سے ملتان سے کراچی کے لئے سندھ ایکسپریس گزشتہ روز صبح 7 بجکر30 منٹ پر روانہ کر دیا گیا،ملتان کینٹ اسٹیشن پر اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داود پوتا اور کمشنر ملتان افتخار علی سہو نے سندھ ایکسپریس کو ملتان سے کراچی کے لئے روانہ کیا،جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس ریلوے صائمہ بشیر،ڈی سی او نبیلہ اسلم،ڈی ٹی او طاہر مروت سمیت دیگر ریلوے افسران بھی موجود تھے،9 بوگیوں کے ساتھ روانہ کی جانے والی سندھ ایکسپریس کا کرایہ ایک ہزار روپئے مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ ایکسپریس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹرین ملتان سے صبح 7 بجکر 30 منٹ پر کراچی کے لئے براستہ شجاع آباد ،لودھراں،بہاولپور،لیاقت پور،خان پور،رحیم یار خان،صادق آباد،گھوٹکی ،روہڑی جنکشن اورخیر پور اسٹاپ کرتے ہوئے رات 11 بجکر 05 منٹ پر کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔ اسی طرح سندھ ایکسپریس کراچی کینٹ اسٹیشن سے صبح 8 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر براستہ روہڑی،رحیم یار خان،خان پور،بہاولپور سے ہوتے ہوئے رات 12 بجکر 35 منٹ پر ملتان کینٹ اسٹیشن پہنچے گی ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp