ہوائی اڈوں کے قریب جانوروں کی باقیات پھینکنے سے گریز کیاجائے ، پی اے ایف

, ہوائی اڈوں کے قریب مردہ جانور کے پائے جانے پر فوری انتظامیہ کو اطلاع دی جائے

اسلام آباد : پاکستان ائرفورس کی جانب سے اپیل کی گئی ہے ہوائی اڈوں کے قریب جانوروں کی باقیات (آلائشیں ) کو نہ پھینکا جائے اور کسی بھی ائرپورٹ کے قریب مردہ جانور کے پائے جانے پر فوری اطلاع دی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان ائرفورس کی جانب سے قوم کو اپیل کی گئی ہے ہوائی اڈوں کے قریب جانوروں کی باقیات کو پھینکنے سے گریز کیاجائے اور کسی بھی شہر کی ائرپورٹ کے قریب مردہ جانوروں کے پائے جانے کے فوری اطلاع انتظامیہ یا ائرفورس حکام کو دی جائے ۔ واضح رہے کہ ہوائی اڈوں کے نزدیک کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر پرندے اکٹھے ہوجاتے ہیں جو بعض اوقات ہوائی جہازوں فضائی آپریشنز کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں اور بڑے حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp