زلفی بخاری کی 15اگست کو دنیا بھر میں بھارتی سفارتخانوں کے باہر ا حتجاجی مظاہروں کی بھی اپیل

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے 15اگست کو بھارتی ظلم و زیادتی کیخلاف دنیا بھر میں پاکستان کی طرح بلیک ڈے منانے بلکہ بھارتی سفارتخانوں کے باہر ا حتجاجی مظاہروں کی بھی اپیل کی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائیگا جبکہ پندرہ اگست کو بھارت کیخلاف بلیک ڈے کے طور پر منایا جائیگا اور لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ہونے والے مظاہرے میں خود بھی شریک ہوں گا اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ بھارتی سفارتخانوں کے باہر بلیک ڈے مناتے ہوئے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے دنیا کو باور کرائیں کے بھارت کس طرح معصوم کشمیریوں سے ظلم و زیادتی کررہا ہے

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp