مسئلہ کشمیر پرسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان پاکستانی مؤقف کی تائید ہے ،ملیحہ لودھی

اسلام آباد : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعنیات پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات پر بین الاقوامی براداری کو بھی تشویش ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی ادارے کے چارٹر کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی رکن ممالک کو بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں، سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں اور کئی ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔بعد ازاں ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے شعبہ قیام امن اور سیاسی امور کے سربراہ سے بھی ملاقات کی

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp