ایکشن تھرلر فلم اینجل ہیز فالن 23اگست کو ریلیز کی جائے گی

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم اینجل ہیز فالن رواں سال 23 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رک رومن واگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ایکشن تھرلر فلم اولمپس ہیز فالن کے سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں اداکار گیررڈ بٹلر خفیہ ایجنٹ کے کردار میں دوبارہ دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں مورگن فری مین، ٹم بلیک نیلسن، کرس برائوننگ، ڈینی ہوسٹن، لانس ریڈک ، جاڈا پنکیٹ سمتھ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔فلم کی کہانی خفیہ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس پرقتل کاجھوٹا الزام عائد کردیا جاتاہے جس کے بعد وہ اصل دہشت گردوں کو پکڑنے اور خودپر لگے جھوٹے الزام سے نجات دلانے کے لئے کوششیں کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp