آزارینکا اور بارٹی راجرز کپ ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

ٹورنٹو۔ : وکٹوریہ آزارینکا اور ایشلیگ بارٹی راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں بیلاروس کی آزارینکا اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار ایشلیگ بارٹی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرسٹن فلپ کنز اور سائی سیو وائی کو زبردست اور سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-2 اور 1-5 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp