ہالپ دستبردار،سرینا ولیمز اور میری بوزکووا نے راجرز کپ ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ٹورنٹو۔ : سرینا ولیمز اور میری بوزکووا نے پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں امریکن کھلاڑی سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف نائومی اوساکا کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ایک اور کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا کا مقابلہ رومانوی کھلاڑی سیموناہالپ سے تھا تاہم ہالپ دوران میچ انجری کا شکار ہو کر مقابلے سے دستبردار ہو گئیں اسطرح بوزکووا فاتح قرار پائیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp