راجرز کپ ٹینس، نڈال، مدودوف اور خچانووف مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ٹورنٹو۔ : رافیل نڈال، ڈینل مدودوف اور کیرن خچانووف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹالین حریف فابیو فوگنینی کو 2-6، 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں روسی کھلاڑی کیرن خچانووف نے جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو 6-3 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، روس کے ڈینل مدودوف بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم کو 6-3 اور 6-1 سے شکست فاش سے دوچار کیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp