زمبابوین کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی معطلی کے باوجود ستمبر میں بنگلہ دیش میں سہ ملکی سیریز کھیلے گی

ہرارے۔ : زمبابوین کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی معطلی کے باوجود رواں سال ستمبر میں بنگلہ دیش میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی۔ آئی سی سی نے گزشتہ ماہ حکومتی مداخلت پر زمبابوین کرکٹ کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد زمبابوین بورڈ نے اپنی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں سہ ملکی سیریز میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب زمبابوین ٹیم نے سہ ملکی سیریز میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے، یہ آئی سی سی کی معطلی کے بعد بنگلہ دیش کی پہلی سیریز ہو گی جس میں زمبابوے کے علاوہ میزبان بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp