یوم آزای باسکٹ بال فیسٹیول کا شاندار آغاز: ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیر نے افتتاح کردیا

کراچی۔ : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ’’یوم آزادی باسکٹ بال فیسٹیول‘‘ کا آغاز ہوگیا پر وقار تقریب میں ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیر نے فیسٹیول کا افتتاح کردیا، یوم آزادی باسکٹ بال فیسٹیول کا افتتاحی میچ قائد اعظم الیون نے مد مقابل شہید ملت الیون کو 38کے مقابلے میں42 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر افتتاحی معرکہ اپنے نام کرلیا۔
ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فاتح الیون کی جانب سے سعد صلاح الدین12، رافع صلاح الدین10اورمحمد معاذ نی10جبکہ رنر اپ الیون کی جانب سے یش کمار10، محمد دانیا ل خان، محمد زید اور حاجی مظہر علی نی8،8 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلا ڑی رہے افتتاحی میچ میں ریفریز کے فرائض سید مصنف شاہ، ممتاز احمد اور حسن اقبال نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز پروفیسر ظفر اقبال، ڈاکٹر نعیم احمد اور راحیل مبین جبکہ میچ کمشنر انجینئر زین العابدین تھے۔
شاندار کھیل پر صعد صلاح الدین کو مین آف دی میچ کا یوارڈ دیا گیا جبکہ محمد دانیال خان کو حبیب پبلک اسکول جونیئر باسکٹ بال ٹیم کا کپتان بننے پر کیش ایوارڈ سے نوازہ، اس موقع پر شاہدہ پرین کیانی، منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق، کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر ز عبدالناصر، یعقوب اورد یگر موجود تھے۔
؂قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیر نے کہاکہ کھیل کے ذریعے کھلاڑیوں کا وطن سے محبت کا اظہار ایک احسن قدم ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان قوم اپنے وطن وطن کے تحفظ و سلامتی پر مامور اداروں سے محبت کرتی ہے اور دفاع وطن کے محافظ پر پوری قوم اپنی افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عظیم قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ہمیں بانیان پاکستان اور وطن پر جان قربان کرنے والے سرفروشوں پر فخر ہے۔
ایس ایس پی سائوتھ نے اعلان کیا کہ سندھ پولیس ڈسرکٹ سائوتھ کی جانب سی6 ستمبر یوم دفاع پاکستان اور25دسمبر 2019ء قائد اعظم ڈے باسکٹ بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ صوبے میں ترقی اور قیام امن کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے کھیلوں کو فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کررہی ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp