ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں سیریز میں برتری حاصل کرنے کیلئے پر جوش

پورٹ آف سپین۔ : ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) اتوار کو پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دونوں ٹیمیں دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں اسلئے ماہرین کرکٹ نے سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔
اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں مہمان بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا اور میزبان ٹیم ون ڈے سیریز جیت کر ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے جبکہ دوسرے جانب بھارتی ٹیم ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیتنے کیلئے پر اعتماد ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp