مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد

شاہی خاندان کے افراد، علماء مشائخ ، حریمین شریفین انتظامیہ ودیگر کی شرکت , غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلوگرام خالص ریشم کے علاوہ سونے اور چاندی کا بھی استعمال کیا گیا

مکہ : ہر سال کی طرح اس بار بھی مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنریٹ کے اعلی عہدیدار، حریمین شریفین انتظامیہ کے عہدیداران، غلاف کعبہ فیکٹری کے ذمہ داران، شاہی خاندان کے افراد سمیت علماء مشائخ نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب میں 9 ذی الحج کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی ۔
گزشتہ رات منعقد ہونیوالی تقریب کا مقصد صبح طواف کیلئے آنیوالے افراد کو زحمت سے بچانا تھا۔تقریب میں گورنریٹ کے اعلیٰ عہدیدار اور حریمین شریفین انتظامیہ کے عہدیداران، غلاف کعبہ فیکٹری کے ذمے داران، شاہی خاندان کے افراد سمیت سفراء ، عمائدینِ شہر اور علماء ومشائخ نے بھی شرکت کی۔غلاف کعبہ کو کِسوہ بھی کہا جاتا ہے، اس کی تیاری میں 670 کلوگرام خالص ریشم کے علاوہ سونے اور چاندی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ رواں برس غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 70 لاکھ ریال لاگت آئی ہے جو پاکستانی روپے میں 29 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔غلاف کعبہ ہرسال خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطور ہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp