Kane Williamson Celebrate 29th Birthday With Sri Lankan Fans

کین ولیمسن نے ایک مرتبہ پھر اپنے طرز عمل سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

سری لنکن شائقین کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا،شائق کو بھی کھلایا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_instagram' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
کٹونائیکے : ورلڈ کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے عالمی کپ میں اپنے شاندار رویے اور تحمل مزاجی سے دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کے دل جیت لیے۔ورلڈ کپ فائنل ٹائی ہونے کے بعد متنازع انداز میں انگلینڈ کو فاتح قرار دیے جانے کے باوجود کین ولیمسن کی تحمل مزاجی نے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو بہت متاثر کیا اور ان کے اس عمل پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سری لنکا میں سیریز کے لیے موجود کین ولیمسن کو 8اگست کو اس وقت سرپرائز ملا جب مداح ان کی 29ویں سالگرہ کا کیک لے کر میدان میں پہنچ گئے،کٹونائیکے میں سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ میں پانی کے وقفے کے دوران شائقین ولیمسن کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے،نیوزی لینڈ کے کپتان فوراً دوڑ کر شائقین کے پاس پہنچے، وہاں جا کر کیک کاٹا اور خود کیک کھانے کے ساتھ ساتھ شائق کو بھی کھلایا اور اپنے کئی چاہنے والوں سے ہاتھ بھی ملایا اور سیلفیز بھی بنوائیں،
اس کے بعد دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس ڈریسنگ روم میں پہنچی تو ان کی ٹیم نے بھی انہیں مبارک باد دی جبکہ بی جے واٹلنگ نے انہیں سالگرہ کا کیک بھی پیش کیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp