صائم علی نے فلم ’عشق میراانمول‘کا کچے گھڑے کیساتھ مشکل ترین سین عکسبندکروادیا

پروڈیوسرنعیم خان نے اداکارہ کی دیدہ دلیری کودیکھتے ہوئے پانچ ہزارروپے نقدانعام دیا

لاہور : اداکارہ صائم علی نے فلم ’عشق میراانمول‘کا کچے گھڑے کے ساتھ مشکل ترین سین عکسبندکروادیا،تفصیلات کے مطابق مصنف وہدائیتکار باسوچودھری کی نئی پنجابی فلم’عشق میرا انمول‘کے گانوں کی عکسبندی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز راوی کنارے پر فلم کے گانے کواداکارہ صائم علی اوراداکارصفدرماہی پر عکسبندکیا گیا،اس گانے میں صائم علی نے کچے گھڑے کے ساتھ انتہائی مشکل ترین سین عکسبندکروایا،اس موقع پر فلم کے پروڈیوسرنعیم خان نے اداکارہ صائم علی کی دیدہ دلیری کودیکھتے ہوئے ان کو پانچ ہزارروپے نقدانعام کے طور پر دیئے،فلم میں میوزک قادرعلی شگن کا ہے جبکہ گلوکارہ سائرہ نسیم اورصفدرماہی نے فلم میں اپنی آوازکا جادوجگایا ہے،فلم ’عشق میرا انمول‘میں جلدترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جس میں جدیدکیمروں سے عکسبندی کی جارہی ہے،فلم کے پروڈیوسرنعیم خان کا کہنا تھا کہ فلم کو پاکستان سمیت بیرون ملک کے سینما گھروں میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp