میرا کا پاسپورٹ دبئی میں حکام نے ضبط کر لیا، پاکستان واپسی میں تاخیر

دبئی : لالی ووڈ اسٹار اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی میں حکام نے ضبط کر لیا، جس کے بعد ان کی پاکستان واپسی اب تاخیر سے ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا کے منیجر حسن کے مطابق میرا کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے حکام نے اسے ضبط کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ اب ایک دو روز میں پاکستان واپس آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp