Babar Azam’s Unbeaten Century Powers Somerset To Victory Over Hampshire

بابر اعظم نے انگلینڈ میں جاری ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سنچری داغ دی

پاکستانی اوپنر نے7چوکوں اور6چھکوں کی مدد سے102ناٹ آﺅٹ رنز بنائے

ٹانٹن : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے انگلینڈ میں جاری ویٹالیٹی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سنچری داغ دی۔گزشتہ روز سمرسٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے سلامی بلے باز نے اپنی بہترین فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور 55 گیندوں پر 7چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست سنچری سکور کی،
بابر اعظم کی بہترین بلے بازی کی بدولت سمرسیٹ نے ہیمپشائر کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا اور ان کے چار کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔
جواب میں ہیمپشائر کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور 12ویں اوور کے اختتام پر انہوں نے 69 رنز سکور کئے جبکہ اس کے چھ کھلاڑی آﺅٹ ہوئے،اس دوران بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔بابر اعظم اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنےوالے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں، انہوں نے 70 کی اوسط اور 155 کے سٹرائیک ریٹ کی مدد سے 8 میچز میں 425 رنز بنا لیے ہیں،بابر کے بعد آسٹریلین بلے باز ڈارسی شارٹ کا نمبرآتا ہے جو ان سے 99 رنز کی دوری پر کھڑے ہیں۔
سمرسیٹ ٹیم کے کپتان نے بابر کی عمدہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستانی بلے باز کیوں ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بلے باز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر بقیہ تمام ٹیم سے ایک الگ ہی کرکٹ کھیل رہے ہیں جس طرح وہ صفائی سے شاٹ کھیلتے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp