چین وینزویلا کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا،

امریکہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے، وزارت خارجہ

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین وینزویلا کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا،امریکہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان ترجمان نے کہا کہ امریکہ وینزویلا میں داخلی انتشار سے گریز کرے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر معاشی پابندیوں سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔ نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد امریکہ میں موجود وینزویلا کی حکومت کے اثاثے نہ تو منتقل ہو سکیں گے اور نہ ہی انہیں فروخت کیا جا سکے گا جبکہ رقوم کی صورت میں موجود اثاثوں کو بھی بینکوں سے نکلوانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،علاوہ ازیں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے چین اور روس کو تنبیہ کی تھی کہ وہ وینزویلا کے سوشلسٹ صدر نکولس مدورو کی حمایت بند کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 اگست 2019

Share On Whatsapp