باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا راجرز کپ ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ٹورنٹو : باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی جوڑی راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرائن کی نیڈیا اور انکی امریکی جوڑی دار ابیگیل سپیئرز کو شکست دیکر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی جوڑی کا مقابلہ یوکرائن کی نیڈیا اور انکی امریکی جوڑی دار ابیگیل سے تھا جس میں ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے حریف جوڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 اگست 2019

Share On Whatsapp