راجرز کپ ٹینس ویمنز سنگلز، نائومی اوساکا اور سیمونا ہالپ کوارٹر فائنل میں داخل

ٹورنٹو : امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز، جاپان کی نائومی اوساکا اور دفاعی چیمپئن رومانین سٹار سیمونا ہالپ اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں جبکہ روسی ٹینس سٹار سوتیلانا کزنٹسوا پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے شاندار آغاز کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا نے ٹائی بریک پر پائولش حریف کھلاڑی ایگا سویاٹک کو 7-6(7-4) اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے روسی حریف کھلاڑی سوتیلانا کزنٹسوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 اگست 2019

Share On Whatsapp