یوم آزادی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہاکی کا نمائشی میچ (کل) کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ : ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے شیخوپورہ کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس شیخوپورہ کے تعاون یوم آزادی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہاکی کا نمائشی میچ ڈی سی پاکستان الیون اور ڈی ایچ اے کشمیر الیون کی ٹیموں کے درمیان (آج) ہفتہ کو شیخوپورہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مبشر چوہدری نے بتایاکہ میچ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر میاں خالد محمود ہونگے جبکہ انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود، اولمپیئن نوید عالم، اسسٹنٹ کمشنر شبیر بٹ، ڈی ایس او ملک عظیم ، ٹی ایس او نوید شاکر کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین ہاکی شرکت کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 اگست 2019

Share On Whatsapp