یوم آزادی کپ شوٹنگ بال چمپئن شپ 14 اگست کو کھیلا جائیگا

کراچی۔ : غازی شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ’’یوم آزادی کپ شوٹنگ بال چمپئن شپ‘‘ 14اگست2019ء بدھ (پنجاب گرائونڈ) شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلا جائیگا۔ چمپئن شپ میں کراچی کی 6 معروف شوٹنگ بال ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں کراچی، اندرون سندھ اور پاکستان کے معروف شوٹنگ بال پلیئرز شرکت کریںگے۔ چمپئن شپ کے اختتام پر شام 5 بجے مہمان خصوصی کمشنر کراچی افتخار شالوانی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریںگے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 اگست 2019

Share On Whatsapp