یاسر نواز نے منفی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ والدکو قرار دے دیا

اسلام آباد : پاکستانی اداکار یاسر نواز نے منفی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ والد کو قرار دے دیا۔ یاسر نوازنے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی منفی کردار ادا نہیں کرسکتے اور نہ ہی کبھی کسی ڈارمے کے لیے منفی کردار ادا کرنا پسند کریں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان پر بھی مخصوص کردار کرنے کی چھاپ لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد مرحوم فرید نواز بلوچ منفی کردارکرنے کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد مرحوم حقیقی زندگی میں نہایت شفیق انسان تھے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 اگست 2019

Share On Whatsapp